دفاعی مقاصد کیلئے حاصل کی گئی زمین کا کمرشل کاموں میں استعمال ،سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

بدھ 6 اپریل 2016 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے دفاعی مقاصد کے لیے لی گئی زمین کو کمرشل کاموں میں استعمال کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے 26اپریل تک رپورٹ طلب کرلی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں دفاعی مقاصد کے لیے حاصل کی گئی زمین کو کمرشل بنیادوں پراستعمال کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست نے موقف اختیار کیا کہ ہاکس بے روڈ پر کئی ایکڑ زمین ایئربیس اور دفاعی مقاصد کے لیے لی گئی تھی لیکن اب اس زمین کو پٹرول پمپ اور دیگر کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔عدالتی حکم پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین پیش،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی جس پر سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے 26 اپریل تک رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :