کراچی کی سب سے بڑی فروٹ منڈی کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کردی گئی

بدھ 6 اپریل 2016 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) کراچی کی سب سے بڑی فروٹ منڈی کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کردی گئی ہے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کے پھل خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے عدم ادائیگی کے باعث کراچی کی فروٹ منڈی کی بجلی منقطع کردی ہے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کے پھل خراب ہونے کا خدشہ ہے اور پھلوں کے خراب ہونے کے سبب شہر میں تعفن پھیل سکتا ہے ۔فروٹ مندی کے تاجروں نے کے الیکٹرک کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر منڈی کی بجلی نہیں کی گئی تو کے الیکٹرک کے خلاف سپرہائی وے پر دھرنا دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :