کراچی کے علاقے کھارادر کاغذی بازار میں دستی بم حملے میں 2افراد زخمی

بدھ 6 اپریل 2016 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) کراچی کے علاقے کھارادر کاغذی بازار میں دستی بم حملے میں 2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر کاغذی بازار میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد رینجرز ،پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ڈی ایس پی قمر الزمان کے مطابق کھارادر میں دستی بم حملہ ایک دکان پر کیا گیا ہے ۔دستی بم حملے سے متعلق مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کھارادر دستی بم حملے کی رپورٹ تیارکرلی ہے ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام نے بتایا کہ دستی بم روسی ساختہ تھا جس میں 300گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :