سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا حالیہ با رشوں کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

بدھ 6 اپریل 2016 16:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں خیبر پختون خواہ ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائڈنگ ، آسمانی بجلی اور مکانات کے گرنے کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ آفت کی اس گھڑی میں متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں، پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی امداد وبحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے ان قدرتی آفات میں جان بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر ریسکیو اداروں کو متاثرین کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی و طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :