وفاقی وزیر داخلہ کی غیر ملکی جاسوس گرفتار کرنے پر ایف سی بلوچستان کی کارکردگی کی تعریف

ایف سی کی گرانقدر خدمات ، قربانیاں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،چودھری نثار علی خان

بدھ 6 اپریل 2016 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے غیر ملکی جاسوس گرفتار کرنے پر ایف سی بلوچستان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی کی گرانقدر خدمات اور قربانیاں ہیں جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے غیر ملکی جاسوس کی گرفتاری پر ایف سی بلوچستان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ایف سی بلوچستان کی کارکردگی کو سراہتی ہے، ایف سی بلوچستان کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔