صدر مملکت سے وزیر اعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام کی ملاقات

بدھ 6 اپریل 2016 16:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سوات، شانگلہ اور دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلابی صورت حال سے تباہ کاری اور متاثرین کی بحالی کے لیے کار روائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت بارشوں سے خیبر پختون خوا کے متاثرہ علاقوں سمیت پورے ملک میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ ہے اور متاثرین کی بحالی کے لیے تن دہی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے متاثر ہونیوالے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گااور ان کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر ٹیکسوں کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :