پاکستان اور بحرین کے درمیان عسکری اورسٹریٹجک تعلقات کو مزیدفروغ دیا جائیگا ‘ پاکستانی سفیر

بدھ 6 اپریل 2016 16:20

منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان عسکری اورسٹریٹجک تعلقات کو مزیدفروغ دیا جائیگا۔ وہ بدھ کو منامہ میں بحرین کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل شیخ بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرررہے تھے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفارتخانے سے جاری ایک بیان کے مطابق جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان بحرین اور خلیجی ممالک میں استحکام اور ترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دونوں ملکوں کے مابین درمیان عسکری اورسٹریٹجک تعلقات کو مزیدفروغ دیا جائیگا۔بحرینی افواج کے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیا پاکستان کی بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔

متعلقہ عنوان :