Live Updates

عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل جمعرات کو طلب کر لیا

بدھ 6 اپریل 2016 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل جمعرات کو طلب کر لیا جس میں پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں حکمت عملی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر غور کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے ، اجلاس بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ پر ہوگا ، ذرائع کے مطابق پاناما لیکس میں پاکستان کی اعلیٰ شخصیات کے نام آنے کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اس معاملے پر پارٹی حکمت عملی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر غور کیا جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات