دہشتگردی اور شدت پسندی کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے ‘پاکستان ‘ سعودی عرب

بدھ 6 اپریل 2016 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان اور سعودی عرب نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی اور شدت پسندی کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے جبکہ وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاک سعودی عرب تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہیں ۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ سرتاج عزیز سعودی عرب کی مجلس شوری کے وفد سے گفتگو کرکررہے تھے سعودی مجلس شوری کے وفدنے سپیکر ڈاکٹر عبداللہ محمد الشیخ کی قیادت میں دفتر خارجہ میں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔اس موقع پردونوں ممالک نے امت مسلمہ کے اتحاد پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اورشدت پسندی کے چیلنجوں پرقابو پانے کیلئے امت مسلمہ کے اتحاد کی اشدضرورت ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب مابین تعلقات مشترکہ مذہبی ،ثقافتی اقدار،بھائی چارے اورمشترکہ مفادات کی بنیادوں پراستوارہیں۔سعودی مجلس شوری کے سپیکر نے خادم الحرمین شرفین کی جانب سے نیک تمناوں کا پیغام پہنچا یا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی فورم پرقریبی تعلقات قائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :