چوہدری عبد المجید کی بھارتی فوج کی جانب سے شبیر احمد شاہ کی غیر قانونی حراست کی مذمت

بدھ 6 اپریل 2016 16:18

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری عبدالمجید نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے سینئر حریت ر ہنما شبیر احمد شاہ کی غیر قانونی حراست کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں وفد سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے آزادی پسند رہنماؤں کی تحریک آزدای کی جدوجہد کو روک نہیں سکتا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ خلیق آباد کے مقام پر میر پور کوٹلی روڈ کی مرمت کا کام 11 اپریل سے شروع ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میںآ ئندہ انتخابات شفاف ،منصفانہ اور آزادانہ ہوں گے اور حکومت ووٹرز کو اچھے سیاسی ماحول کی فراہمی اور امن و امن کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے بھر پور کردار اداکرے گی ۔