وائس چیئرمین علماء ومشائخ کونسل آزادکشمیر کے بھائی کی گاڑی کوحادثہ ، 5افراد دریائے نیلم کی نذر

نعشیں تاحال نہ مل سکیں، علاقہ میں کہرام مچ گیا

بدھ 6 اپریل 2016 15:24

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)وائس چیئرمین علماء ومشائخ کونسل آزادکشمیر کے بھائی کی گاڑی کوحادثہ ، ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 5افراد دریائے نیلم کی نذر،نعشیں تاحال نہ مل سکیں، علاقہ میں کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین علماء مشتائخ کونسل آزادکشمیر صاحبزادہ فضل الرسول طاہر کے بھائی علامہ فیض الرسول نورانی کی گاڑی نیلم اشکوٹ کے مقام پر حادثے کاشکار ہوکر دریا نیلم میں جاگری گاڑی میں علامہ فیض الرسول نورانی اپنی بیوی ، بچے اور بہین سمیت سوار تھے اور ایک ڈرائیور گاڑی چلارہاتھ تام 5افراد دریائے نیلم میں بہہ گئے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی نعش نہیں مل سکی ، ایک ہی گھرانے کے 4افراد سمیت 5افراد کے دریا میں بہہ جانے پرعلاقہ نیلم اور حلقہ لچھراٹ کے علاقہ کنور میں کہرام مچ گیا، لوگ داڑیں مار مار کرروتے رہے اور نعشوں کی تلاش میں مدد کیلئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے ۔