آزادکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کر دیا گیا ، پراپرٹی رکھنے والے افراد کو ہر صورت ٹیکس ادا کرنا ہو گا

بدھ 6 اپریل 2016 15:24

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)آزادکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کر دیا گیا ، پراپرٹی رکھنے والے افراد کو ہر صورت ٹیکس ادا کرنا ہو گا محکمہ ان لینڈ ریونیو آزادکشمیر کے زیر اہتمام پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 2015 پر مقامی ہوٹل میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آزادکشمیر بھر کے تمام eto صاحبان نے شرکت کی مقامی ہوٹل میں ہونیوالی ورکشاپ میں یہ واضح کیا گیا کہ آزادکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 2015 کے تحت ہر شہری کو جس کی پراپرٹی موجود ہے وہ سالانہ کرائے میں سے 5 فی صد پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہو گا اور پراپرٹی ٹیکس ایکٹ آزادکشمیر میں بھی لاگوکر دیا گیا ہے جبکہ سرکاری عمارات زمینیں اور پبلک پارکس پر ٹیکس کی چھوٹ ہے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ آزادکشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ میں آزادکشمیر بھر میں تعینات سیلز ٹیکس ایکسائز کے افسران نے شرکت کی جس میں انکو شہری علاقوں میں موجود پراپرٹیز سے ٹیکس اکھٹا کرنے اور سروے کرنے کے حوالے سے ٹرینگ دی گئی جبکہ ورکشاپ میں افسران کو ہدایات بھی دی گئیں کہ شہری علاقوں میں وہ پرائیویٹ جائیدادیں جس سے مالکان کو سالانہ انکم حاصل ہوتی ہے اس پر سالانہ 5 فیصد ٹیکس ہر صورت وصول کیا جائے۔