اظہر علی کا نئے ٹی ٹونٹی قائد سرفراز احمد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

بدھ 6 اپریل 2016 15:17

اظہر علی کا نئے ٹی ٹونٹی قائد سرفراز احمد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6اپریل 2016ء ) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نئے نویلے ٹی ٹونٹی قائد سرفراز احمد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ون ڈے کپتان اشہر علی کا کہناتھا کہ سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان بنانا پاکستان کرکٹ بورڈ کا بہترین فیصلہ ہے اور انہیں امید ہے کہ تمام کھلاڑی نئے کپتان کو سپورٹ کریں گے کیوں کہ کپتان جو بھی ہو ہمیں پاکستان کے لیے کھیلنا ہے ۔ 30سالہ ون ڈے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ میں ٹیلنٹ تو بہت ہے لیکن صلاحیتیوں کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے کیوں کہ انٹر نیشنل کرکٹ اب بدل چکی ہے ۔