ڈور آف او ئیر نس کے زیر اہتمام چلنے والے جھگی سکولوں کے طلباء میں تقسیم انعامات کی تقریب

بدھ 6 اپریل 2016 15:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) معروف سماجی تنظیم ڈور آف او ئیر نس کے زیر اہتمام چلنے والے جھگی سکولوں کے طلباء اور طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی۔تقریب کی صدارت ڈور آف او ئیر نس کی چےئر پرسن مسزربا ہمایو ں نے کی‘ مہمان خصوصی مسز آمنہ مجتبیٰ شجاع الرحمن تھیں جبکہ گیسٹ آف آنر سابق سیکرٹری سارک چیمبر آف کامرس رحمت اللہ جاوید‘چےئر مین عوامی پارٹی شفقت خان‘ سمیہا وحید‘ مسز رفعت کاظمی‘مسز صوبیہ‘مسز سارہ فرحان‘مسز عشرت بٹ‘چوہدری اکرم‘سیکرٹری یوتھ افےئرز ڈور آف او ئیر نس کنول حسن ‘سیکرٹری جنرل ڈور آف اوےئرنس مسز عائشہ نجم و دیگر نامور شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسزربا ہمایو ں نے کہا کہ جو علم سے بہرہ ور نہیں انہیں تعلیم فراہم کرنا ہم سب کا بنیادی فرض ہے۔

(جاری ہے)

ڈور آف او ئیر نس جھگی نشین اور نظر انداز شدہ بچوں کو تعلیم دیکر علمی جہاد کر رہا ہے۔ ہماراخواب ہے کہ ہماری قوم کے تمام بچے مل کر پروان چڑھیں اورپسماندہ طبقے کے بچے بھی ملک و قوم کی خد مت اورترقی میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔پروگرام کے آخر میں میں نمایاں کامیابی حاصل کر نے والے طلباء میں انعامات اور سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :