مہاجرین کے نام پر منتخب ہونیوالے نمائندے 68 سالوں سے مسائل کے حل کی بجائے اپنی تجوریاں برنے میں مصروف ہیں، نور الباری

بدھ 6 اپریل 2016 15:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی ویلی6نورالباری نے کہا ہے کہ 68سالوں سے مہاجرین کے نام پر منتخب ہونے والے نمائندے مہاجرین کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے بینک بیلنس اور تجوریاں بنانے میں مصروف جبکہ مہاجرین کے مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہوا ہے جو قابل افسوس ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ پشاور اندرون شہر،نوتھیا میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسلحہ خان،محمد یعقوب،نصر من اللہ،خواجہ عبدالغنی،غلام شبیر،بہادر،محمد منظور،محمد فہیم،محمد امین،خالد پرویز،عمران نیازی ان کے ہمرا ہ تھے ،اس موقع پر مختلف وفود نے نورالباری کی حمایت کا اعلان کیا،دریں اثناء نورالباری نے سابق مشیر حکومت اور مسلم کانفرنس خیبر پختوانخواہ کے صدر حسن خان سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں راہنماؤں نے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی ،وفود اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہا کہ ہمیں شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ 90کے مہاجرین کو ووٹ کے اندراج کروانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ ان کے گزارہ الاونس بند کر وا دیا جائے گا مہاجرین کو ان کے حق رائے دہی سے محروم کرنا ظلم ہے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے نام پر کالونیوں میں بڑی پیمانے پر کرپشن کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ عوام اب کی بار آزمودہ قیادتوں کو مسترد کریں اور جماعت اسلامی کو ووٹ دیں جس کی خدمات سب کے سامنے ہیں تحریک آزادی کشمیر ہو یا مہاجرین کی آبادکاری ہر فورم پر جماعت اسلامی نے بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔