سائبر کرائمز بل میں انسانی حقوق اوراظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنائے ‘میاں زاہدحسین
بدھ 6 اپریل 2016 15:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر بزنس مین پینل کے سنئروائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ مجوزہ سائبر کرائمز بل انسانی حقوق، شہری آزادی، اظہار رائے ، معلومات تک رسائی اور جمہوری روایات کی سربلندی قائم رکھتے ہوئے جرائم کے تدارک میں مددگار ثابت ہونا چائیے۔
مجوزہ قانون کے نافذ ہونے سے اظہار رائے کی آزادی کے علاوہ انٹرنیٹ کے استعمال میں کمی کے بجائے اضافہ ہونا چائیے جس کے بغیر اقتصادی اور قومی ترقی ناممکن ہے۔اس قانون میں عوام کے مفادات کو اولیت دینے اور تمام شراکت داروں کی آراء و تحفظات کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ اسکی مخالفت نہ ہو۔(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ کے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے اسلئے اس کے استعمال کی حوصلہ شکنی نہیں بلکہ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جو عالمی سطح پر تین ارب سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ موبائل انٹرنیٹ کی وجہ سے مزید ایک ارب افراد کا اضافہ متوقع ہے۔ 192 ممالک میں تھری جی موبائل نیٹ ورک دستیاب ہے جو دنیا کی نصف آبادی کو فائدہ پہنچا رہا ہے جبکہ فور جی نیٹ ورکس پاکستان سمیت 102 ممالک میں کام کر رہے ہیں۔2019 تک دنیا کے 71 فیصد افراد موبائل انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہونگے ۔صارفین کی ضروریات کے مدنظر دس لاکھ موبائل ایپلیکیشنز بنائی جا چکی ہیں جن کا استعمال کئی ممالک میں موبائل ، لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ پر براؤزنگ سے بڑھ چکا ہے۔یہ ایپلیکیشنز عوام، کاروباری برادری، کاشتکاروں، طلباء، معذوروں، حکومتو ں اور طب سمیت مختلف شعبوں میں فائدے کا سبب بن رہی ہیں۔ دنیا کو گلوبل ویلج بنانے میں انٹرنیٹ نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔پاکستان میں پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے انٹرنیٹ کے استعمال کو نئی بلندی ملی جبکہ موجودہ حکومت نے تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی متعارف کروا کے اپنا نام روشن کیا اورقومی خزانے کو دو ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدنی بھی ہوئی۔ملک میں بہت سی ٹیلی کام اور موبائل کمپنیوں کی آمد کے باوجود پی ٹی سی ایل نے اپنی انفرادیت قائم رکھی اور اس وقت ملکی کمیونیکیشن سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اس کمپنی نے انٹرنیٹ کے پھیلاؤ میں بنیادی کردار ادا کیا جس سے سرحدی فاصلے ختم ہو گئے ، کاروبار آسان ہو گیا ہے۔ انٹر نیٹ کا استعمال بہتر مقاصد اور تعمیری کاموں کے لیے ہونا چائیے جبکہ منفی سرگرمیوں کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے مگر اس ضمن میں احتیاط کی ضرورت ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.