ہارون آباد‘ڈینگی سے بچاؤ اور آگاہی سے متعلق ٹی ایچ کیو ہسپتال کے عملے نے ریلی نکالی

بدھ 6 اپریل 2016 15:00

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)ڈینگی سے بچاؤ اور آگاہی سے متعلق ٹی ایچ کیو ہسپتال کے عملہ کی ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر نعمان بن ارشد کی زیر قیادت ریلی تفصیل کے مطا بق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے عملے کی ڈینگی سے بچاؤ اور آگاہی سے متعلق ایک ریلی کا انعقاد کیا ریلی میں ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر نعمان بن ارشد ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر انور سکھیرا،چیف ٹیکنیشن رانا اعظم ،محمد عمران ساجد سمیت دیگر عملے نے شر کت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ نے کہا کہ ڈینگی سے بچا ؤ کے لئے مچھر مار لوشن کا استعما ل کر یں گھر اور دوکان گلے محلوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کر یں اور پینے کے پانی کوڈھانپ کر رکھیں ۔