موجودہ پی سی بی سیٹ اپ کے ساتھ کام میں کوئی دلچسپی نہیں :ثقلین مشتاق

بدھ 6 اپریل 2016 14:53

موجودہ پی سی بی سیٹ اپ کے ساتھ کام میں کوئی دلچسپی نہیں :ثقلین مشتاق

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6اپریل 2016ء ) سابق قومی آف سپنر ثقلین مشتاق نے پی سی بی کے موجودہ سیٹ اپ کے ساتھ کام کر نے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ”دوسرا “ کے موجد کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے تحت کرکٹ کا جو نظام چلایا جا رہا ہے ، اس پر انہیں سخت مایوسی ہوئی ہے اور اسی لیے وہ بورڈ کے ساتھ آئندہ کام میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ 39سالہ ثقلین مشتاق کے مطابق وہ گزشتہ سال اپنی فیملی کے ساتھ برطانیہ سے لاہور واپس آئے تاکہ جو کچھ کھیل میں حاصل کیا ہے ، وہ کوچنگ کے ذریعے پاکستان کرکٹ کیلئے وقف کیا جاسکے مگر بورڈ کیلئے سعید اجمل کے ایکشن پر 3ماہ کام کرنے سے انہیں یہ محسو س ہوگیا ہے کہ یہاں آزادانہ اور اچھی طرح کام کرنا بہت مشکل ہے۔