اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان نے کینیڈا کو با آسانی شکست دے دی

بدھ 6 اپریل 2016 14:48

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان نے کینیڈا کو با آسانی شکست دے دی

ایپوہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6اپریل2016ء ) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر ڈالا ہے ۔

(جاری ہے)

ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے میچ کے 27ویں منٹ میں محمد قادر نے گول کرکے گرین شرٹس کو برتری دلا دی جسے انہوں نے ہی پنلٹی کارنر ری باؤنڈ پر دوگنا بھی کردیا ، 48ویں منٹ میں کینیڈا کے رچرڈ ہولڈرتھ نے گول کرکے خسارہ کم کیا تاہم محمد توثیق نے52ویں منٹ میں پنلٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کی برتری 3-1کردی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی ۔ پاکستان کی جانب سے محمد قادر نے 2جبکہ محمد توثیق نے 1گول کیا ۔