کراچی : مقامی عدالت نے سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے

سرفراز مرچنٹ کو 21 اپریل کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 اپریل 2016 14:36

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) : مقامی عدالت نے ایم کیو ایم کے منی لانڈرنگ کیس میں اہم گواہ سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز مرچنٹ کے خلاف درخشاں تھانے میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہے۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ سرفراز مرچنٹ نے مجھ سے 21 مارچ 2014ء کو زبردستی گاڑی چھینی، اور جھوٹا مقدمہ درج کروانے کی دھمکی دے کر ڈھائی کروڑ روپے بھی وصول کیئے۔

واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ ایم کیو ایم کے را سے تعلقات اور منی لانڈرنگ سے متعلق شواہد لے کر ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کروانے پاکستان آئے تھے تاہم اسلام آباد میں ایف آئی اے سے ملاقات میں بیاں ریکارڈ کروانے کے بعد سرفراز مرچنٹ کراچی سے لندن روانہ ہو چکے ہیں۔ لندن روانگی سے قبل سرفراز مرچنٹ نے بتایا کہ ایف آئی اے کو تمام ثبوت فراہم کر دئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :