ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فاتح کپتان ڈیرن سیمی کو ایک اور تحفہ مل گیا

بدھ 6 اپریل 2016 14:31

ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فاتح کپتان ڈیرن سیمی کو ایک اور تحفہ مل گیا

سینٹ لوشیا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6اپریل2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم پر انعام وکرام کی بارش جاری ہے اور اب کپتان ڈیرن سیمی کو بھی ان کی محنت کا صلہ مل گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینٹ لوشیا کی حکومت نے بیوسجار کرکٹ سٹیڈیم کا نام اب ڈیرن سیمی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔سیمی سینٹ لوشیا نے کالی آندھی کی نمائندگی کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں ۔دوسری جانب ایونٹ میں 117رنز سکور کرنے والے جونسن چارلس کے بھی وارے نیارے ہوگئے ہیں اور سٹیڈ یم کا گرینڈ سٹینڈ اوپنر کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے ۔ سینٹ لوشیا کی حکومت نے دونوں کرکٹرز کو پلاٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فاتح کپتان ڈیرن سیمی کو ایک اور تحفہ مل گیا