جماعت اسلامی نے زیریں سندھ میں کرپشن فری پاکستان مہم کا آغاز کردیا

بدھ 6 اپریل 2016 14:27

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی نے زیریں سندھ میں کرپشن فری پاکستان مہم کا آغاز کردیا۔ یہ بات جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری محمد عظیم بلوچ نے دارالسلام کمپلیکس جھڈو میں کرپشن فری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص کے امیر راشد آرائیں، ڈاکٹر شمشاد علی خان نے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کرپشن فری مہم کی فصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مہم کے سلسلے میں صوبے بھر میں یوتھ موٹرسائیکل ریلیاں کا انعقاد کیا جائے گا۔ کرپشن کے خلاف دستخطی مہم شروع کی جائے گی ‘کارنر میٹنگزاور سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا اور کیمپس لگا کر لوگوں میں کرپشن کے خلاف شعور بیدار کرنے کی کوشش کرنے کے علاوہ عوامی مشاہروں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف مہم کرپشن کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو مایوسی سے نکل کر کرپشن کے خاتمے کے لئے شروع کی جانے والی مہم کا ساتھ دینا ہوگا۔