عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے پانامہ لیکس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی گئی

بدھ 6 اپریل 2016 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے پانامہ لیکس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو تحریک التوا شیریں مزاری اور شیخ رشید احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی جس پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین کے دستخط بھی موجود ہیں ۔تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا کہ پانامہ لیکس میں لگائے جانے والے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اس لئے اس معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔ قوم کو بتایا جائے کہ بیرون ملک کاروبار شروع کرنے کیلئے شریف خاندان کے پاس اتنی خطیر رقم کہاں سے آئی۔ وزیراعظم نوازشریف مستعفی ہو کر جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔