بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیریوں کے حقیقی لیڈر ہیں‘گلشن منہاس

بدھ 6 اپریل 2016 14:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)گلشن منہاس صدر ویمن سوشل میڈیا پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف برسلز آمد پر بڑا احتجاجی مظاہر اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیریوں کے حقیقی لیڈر ہیں۔ا نہوں نے پاکستانی و کشمیری تارکین وطن کی کاوش کو بھی سراہا کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیئے اتنا بھر پور مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تحریک آزادی کے لئے کوشش ایک دن ضرور رنگ لائے گی۔ اور مقبوضہ کشمیر ان کی قیادت میں آزاد ہوگا۔ گلشن منہاس نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کی دہشتگردانہ پالیسیوں کی مذمت کریں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکا جائے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کے ذریعے حق دیا جائے۔