سندھ ، امتحانات میں نقل عروج پر، بدین میں ریاضی کا پرچہ آوٴٹ

بدھ 6 اپریل 2016 13:58

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اپریل۔2016ء ) سندھ میں امتحانات میں نقل کا سلسلہ عروج پر ۔ بدین میں دسویں جماعت ریاضی کا پرچہ آوٴٹ ہو گیا جبکہ حیدر آباد اور سکھر میں دفعہ ایک سو چوالیس کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری رہی۔

(جاری ہے)

حیدر آباد بورڈ کے نقل کو روکنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ بدین میں دسویں جماعت ریاضی کا پرچہ وقت سے قبل آوٴٹ ہو گیا ہے۔ پرچہ آوٴٹ ہونے کے بعد فوٹوکاپی کی دکانوں پر پہنچ گیا۔ جہاں وہ پچاس روپے میں فروخت کیا گیا۔ حیدر آباد اور سکھر میں صورتحال مختلف نہیں ۔ حیدر آباد اور سکھر میں چیٹنگ کا بازار گرم ہے جبکہ انتظامیہ بے بس دیکھائی دیتی ۔

متعلقہ عنوان :