ڈینگی کی آگاہی کیلئے محکمہ تحفظ ماحول حکومت پنجاب کی لبرٹی چوک سے حفیظ سینٹر گلبرگ تک واک
بدھ 6 اپریل 2016 13:52
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) وزیر ماحولیات پنجاب مسز ذکیہ شاہنواز کی سربراہی میں ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کیا گیاجس میں خواجہ عمران نذیر پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈائریکٹر توقیر قریشی،ڈائریکٹر نسیم الرحمن و دیگر محکموں کے افسران و اہلکار، این جی اوز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مسز ذکیہ شاہنوا ز وزیرتحفظ ماحول پنجاب نے ڈینگی لاروا کے جنگی بنیادوں پر خاتمہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہری اپنے گھروں ، سرکاری اداروں ،فیکٹریوں ، گوداموں میں کوئی ایسا ذریعہ نہ چھوڑیں جہاں پانی جمع ہونے کا اندیشہ ہو ۔(جاری ہے)
جہاں کہیں بھی پانی جمع ہو فوری طور پر اسے خشک کیا جائے تاکہ ڈینگی لاروا کے پنپنے کے مقامات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت بروقت ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے باعث ڈینگی لاروا کے افزائش کے مقامات کا بروقت پتہ چلاکرانہیں مکمل طور پر تلف کیا جاسکے۔اسی سلسلہ میں لوگوں میں آگاہی کیلئے واک کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ تمام شہری بھی ڈینگی کے خاتمہ کے سلسلہ میں اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے پوری کریں اور ڈینگی کی موثر طریقہ سے روک تھام ممکن ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.