ڈینگی کے مکمل خاتمے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے‘صوبائی وزیر کو آپریٹو اقبال چنڑ

بدھ 6 اپریل 2016 13:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آج محکمہ کو آپریٹو کے زیر اہتمام لوگوں میں آگاہی و شعور کیلئے انسداد ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد ہوا۔اینٹی ڈینگی واک کی قیادت صوبائی وزیر کو آپریٹوملک محمد اقبال چنڑ نے کی جبکہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،سیکرٹری کو آپریٹو بابر حیات تارڑ، رجسٹرار کوآپریٹو، ڈی او سی اور لاہور کی د یگر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء نے لوگوں میں شعور و آگاہی کے لئے بڑے بڑے بینرز وجھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی سے لڑنے اور اس سے بچاؤ بارے مختلف عبارات آویزاں تھی۔ واک کے شرکاء نے ڈینگی لاروے کوجڑ سے ختم کرنے کا عزم کرتے ہوئے عہد کیا کہ ہم ڈینگی لاروے کے خاتمہ تک اس کو کنٹرول کرنے میں اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ا ور ہر وہ تدابیر اختیار کریں گے جس سے اس ناسور سے محفوظ رہا جا سکے ۔ ہمیں صفائی نصف ایمان کو اپنا موٹو بنا کر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کیاجا سکتا ہے۔ آگاہی واک واپڈا ٹاؤن چوک سے شروع ہو کر اقبال ایونیو پر اختتام پزیر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :