عوام پانامہ لیکس کے بعد حکمرانوں سے کسی طرح کے اخلاقی فیصلوں کی توقع نہ رکھیں ‘ جمشید اقبال چیمہ

بدھ 6 اپریل 2016 13:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس نے ملک و قوم کا درد رکھنے والے نام نہاد حکمرانوں کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے ،ان دستاویزات نے حکمرانوں کے ٹیکس چوری میں ملوث ہونے اور ملک و قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ممالک لیجانے کے حوالے دیرینہ موقف پر بھی مہر ثبت کر دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ جو قانونی طریقے سے کاروبار کرتے اور اثاثے بناتے ہیں انہیں بیرون ممالک ہرگز خفیہ سرمایہ کاری نہیں کرنا پڑتی ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا اعلان ” مٹی پاؤ “ فارمولے پرعملدرامد کی جانب پہلا قدم ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف ملک و قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنانے اور کاروبار کرنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے لائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں کا کئی دہائیوں سے اقتدار میں آنا ایک معاہدے کے حصہ تھا ۔ پانامہ لیکس کی دستاویزات سے ملک و قوم کا دم درد رکھنے والے نام نہاد حکمرانوں کااصل چہرہ بھی عوام میں بے نقاب ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پانامہ لیکس کے بعد حکمرانوں سے اخلاقی فیصلوں کی ہرگز توقع نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :