پانامہ لیکس میں شامل پاکستانی سیاستدانوں کی نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بدھ 6 اپریل 2016 13:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس میں شامل پاکستانی سیاستدانوں کی نیب سے تحقیقات کرانے کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے مطابق وزیراعظم اور ان کے خاندانوں غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں ۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ ریٹائرجج سے معاملے کی تحقیقات کرانا وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو کلین چٹ دینے کے مترادف ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ سارے معاملے کی تحقیقات نیب سے کروائی جائیں اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ اس میں ملوث سیاستدانوں کو نااہل قرار دے ۔

متعلقہ عنوان :