ویسٹ انڈین بورڈ کو کھلاڑیوں کی محنت کا احساس ہوگیا

بدھ 6 اپریل 2016 13:46

ویسٹ انڈین بورڈ کو کھلاڑیوں کی محنت کا احساس ہوگیا

ُ بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈین بورڈ کو کھلاڑیوں کی محنت کا احساس ہوگیا، پلیئرز کو مالی تنازع پر مذاکرات کی باضابطہ دعوت دے دی۔ویسٹ انڈین بورڈ کے سربراہ ڈیو کیمرون کا کہنا ہے کہ جلد معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔بورڈ اور کھلاڑیوں میں دو ہزار تیرہ سے مالی تنازع چل رہا ہے۔دو ہزار چودہ میں ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے دورہ بھارت ادھورا چھوڑا اور بائیکاٹ کردیا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے بھی تنازعات نے شدت اختیار کی۔ بات ویسٹ انڈیز کی بی ٹیم بھیجنے تک پہنچ گئی۔ مگر اب ویسٹ انڈین بورڈ کو کھلاڑیوں کی محنت کا احساس ہوگیا پلیئرز کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دے دی۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر ڈیو کیمرون کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اور بورڈ جلد ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے پہلے بھی کئی مرتبہ مذاکرات کی آفر کی مگر کھلاڑی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹ رہے۔

کھلاڑیوں کو ملین ڈالر بھی دے دیے جائیں تو ان کا پیٹ نہیں بھرے گا۔ڈیو کیمرون کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ناک آوٹ مرحلے میں وہ بھارت میں تھے منیجر کے ذریعے کھلاڑیوں کو اپنی دستیابی سے آگاہ بھی کیا مگر کوئی کھلاڑی ملنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بورڈ نے عالمی چیمپئن بننے پر ٹیم کومبارکباد دینا بھی گوارہ نہیں کیا تھا اوپر سے ڈیرن سیمی کے بیان نے جلتی پر تیل کاکام کیا بور ڈ نے سیمی کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیا تو کھلاڑی کپتان کے ساتھ کھڑے ہوگئے ایک اور بغاوت سے بچنے کیلئے بور ڈ نے دباؤ میں آکر کھلاڑیوں کو مذاکرات کی دعوت دیدی

متعلقہ عنوان :