لاہور ،اقبال ٹاون میں سرچ آپریشن ،18مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 6 اپریل 2016 13:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے ہوئے 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خدشہ کے پیش نظر پولیس نے لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 18مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو شناختی کوائف نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان سے اس بارے میں تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :