میانوالی: ٹریفک کے المناک حادثے میں18افراد جاں بحق ،20 شدید زخمی
بدھ 6 اپریل 2016 13:35
بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) میانوالی ایم ایم روڈ پر ہرنوالی کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں 18افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 20افراد شدید زخمی ہو گئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، واقعہ کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ایم ایم روڈ پر ہرنوالی کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانیوالی اے سی ٹائم بس مخالف سمت سے آنیوالے ٹرالر سے خوفناک طریقے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 6افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ12نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ۔
واقعہ کے بعد پولیس ، امدادی ٹیمیں اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو میانوالی ہسپتال منتقل کیا ۔جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.