Live Updates

پانامہ لیکس انکشافات،تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی

بدھ 6 اپریل 2016 13:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروادی ، پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شیری مزاری نے تحریک التواء جمع کرائی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پانامہ لیکس میں ہونے والے انکشافات نے ملکی آئین اور جمہوریت کی بنیادوں کو متاثر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ انکشافات عالمی میڈیا میں مرکز بحث ہیں پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے خاندان کا نام بھی آیا ہے وزیراعظم کے خاندان کے نام آنے سے کئی اخلاقی و قانونی سوالات نے جنم لیا ہے یہ معاملہ آئین انتخابی قوانین ،ٹیکس قوانین اور منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے، قومی نوعیت کے اس معاملے پر ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرکے بحث کروائی جائے، تحریک التواء پر عمران خان شاہ محمود قریشی شیریں مزاری اور دیگر رہنماؤں نے دستخط بھی کئے تحریک التواء ممبر قومی اسمبلی شیریں مزاری نے جمع کروائی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات