کراچی : کھارادر کاغذی بازار میں‌کریکر حملہ ، دو افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 اپریل 2016 13:27

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) : کراچی کے علاقہ کھارادر کاغذی بازار میں کریکر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کریکر حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملے کے فوری بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جبکہ حملے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل جانے کے سبب تاجروں نے اپنی دکانیں بھی بند کر دی تھی۔ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد دکانیں پھر سے کھول دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کی مدد سے مفرور ملزمان کو تلاش کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :