کرس گیل نے بھارتی سٹار بیٹسمین ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کنگ امیتابھ بچن کو ”ڈانس مقابلے“ کا چیلنج دیدیا

بدھ 6 اپریل 2016 13:27

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) کرس گیل نے بھارتی سٹار بیٹسمین ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کنگ امیتابھ بچن کو ”ڈانس مقابلے“ کا چیلنج دے دیا ۔

(جاری ہے)

”بے رحم بلے باز“ گیل نے اپنے فیس بک اکاوٴنٹ ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں گیل نے” 'چیمپئنز“گانے پر ویرات کوہلی ‘بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کو ڈانس کرنے کی چیلنج کیا ہے ‘اس سے پہلے ڈیون براوو نے گیل کو چیلنج دیکر اس گانے پر ڈانس کرنے کو کہا تھا جسے گیل نے قبول کر لیا تھا ۔ڈیون براوو تو بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی اور اسپنر ہربھجن سنگھ کو بھی اس گانے پر ڈانس کرنے کے چیلنج دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :