انڈین پریمیر لیگ کا نواں ایڈیشن 9 اپریل سے شروع ہوگا ‘8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی
بدھ 6 اپریل 2016 13:25
ایپوہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) انڈین پریمیر لیگ کا نواں ایڈیشن 9 اپریل سے شروع ہوگا ‘8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی انڈینز ٹائٹل کا دفاع کریگی۔تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) نائن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعہ کو وینکھڈے سٹیڈیم میں منعقد ہو گی جس میں بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف، رنویر سنگھ اور جیکولین فرنیڈس پرفارم کریں گے۔
آئی پی ایل نائن کا باضابطہ طور پر آغاز 9 اپریل سے ہو گا جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹرز کے آمنے سامنے ہونے سے قبل آٹھ اپریل کو رنگارنگ افتتاحی تقریب ہو گی جس میں کترینہ کیف، رنویر سنگھ، جیکولین فرنیڈس، یویو ہنی سنگھ اور انگلش پاپ بینڈ ٹی بی سی جلوے دکھائیں گے۔(جاری ہے)
اسکے علاوہ تقریب میں 200 سے زائد ڈانسرز، اداکار اور لوک فنکار بھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔
29 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپرجائنٹس، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، گجرات لائنز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔ لیگ میں فائنل سمیت 60 میچز کھیلے جائیں گے ‘ افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے مابین کھیلاجائے گا۔ ممبئی انڈینز کو دو بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 22 مئی کو آخری لیگ میچ کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر ون 24 مئی، ایلیمنیٹر 25 مئی، 27 مئی کو کوالیفائر ٹو ‘29 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.