قو می کر کٹ ٹیم جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی

بدھ 6 اپریل 2016 13:22

قو می کر کٹ ٹیم جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 کے بعد قومی ٹیم کو تین ماہ اپنی گرومنگ اور کھلاڑیوں میں انڈرسٹینڈنگ کیلئے مل گئے ، ٹیم جولائی تک کوئی میچ شیڈول نہیں، پاکستان ٹیم جولائی سے ستمبر تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی سے ستمبر تک انگلینڈ کا مکمل دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

دورے میں چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم چودہ جولائی سے گیارہ اگست تک انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔اٹھارہ اور بیس اگست کو آئرلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔چوبیس اگست سے انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز شروع ہوگی جو چار ستمبر تک جاری رہے گی۔دورے کا واحد ٹی ٹونٹی میچ سات ستمبر کو کھیلا جائے گا۔