بھارتی سپریم کورٹ کا بھارتی کرکٹ بورڈمیں عدم شفافیت پر اظہار برہمی
بدھ 6 اپریل 2016 13:11
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) بھارتی سپریم کورٹ نے انڈین کرکٹ بورڈ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی باہمی مفاد کا ادارہ بن چکا ہے جس نے ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔بھارتی سپریم کورٹ میں آئی پی ایل 2013 میں میچ فکسنگ اور جوئے کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے لودھا پینل کی سفارشات پرعمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
بھارتی عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ انڈین کرکٹ بورڈ باہمی مفاد کا ادارہ بن چکا ہے جو کہ ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کررہا۔ عدالت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 29 میں سے 11 ریاستوں میں کرکٹ کے لیے پیسہ ہی نہیں ہے اور وہ بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔(جاری ہے)
بھارتی چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے مالی طور پر نظر انداز کی گئی ریاستوں سے کیسے امید کی جاسکتی ہے کہ وہاں اس کھیل کو فروغ ملے گا، ریاست بہار کو تو 6 سالوں سے کرکٹ کے فنڈز کی مد میں ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔
عدالت کے استفسار پربی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ وہ بھارت میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پوری کوشش کررہی ہے اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے قائم لودھا کمیٹی نے متعدد سفارشات پیش کی تھیں جس میں کرکٹ بورڈ کو بدعنوانی سے پاک کرنے اور تمام ریاستوں میں فنڈز کی منصفانہ تقسیم کے لیے تجاویز دی گئی تھیں جس میں طاقتور بی سی سی آئی کے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی پر بھی زور دیا گیا تھا تاکہ کرکٹ کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.