ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکریٹری کا عالمی معیار کی ہاکی اکیڈمی کھولنے کا اعلان

بدھ 6 اپریل 2016 13:11

ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکریٹری کا عالمی معیار کی ہاکی اکیڈمی کھولنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکریٹری آصف باجوہ نے ورلڈ کلاس ہاکی اکیڈمی کھولنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور کھیل سے پاکستان کو بہترمستقبل دے سکتے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران آصف باجوہ نے کہا کہ انہوں نے جرمنی کے ڈاکٹر عمار کلوڈو سے مل کر پاکستان میں تعلیم اور کھیل کے شعبہ میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں لاہور میں ورلڈ کلاس ہاکی اکیڈمی اور ایک سکول کھولیں گے۔ اس سلسلے میں جرمنی سے ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں، فٹ بالرز اور تعلیم کے ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے جو پاکستانی بچوں کی تعلیم و تربیت کریں گے۔ اس کے علاوہ طلبہ کو تعلیم اور کھیلوں کے لیے جرمنی بھجوائیں گے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ ان اداروں میں ایسے نوجوان تیار کریں گے جو بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ ان اداروں کے لیے فنڈز اپنی جیب سے خرچ کریں گے۔