دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم مزید پختہ ہوا ہے ، شہباز شریف

بدھ 6 اپریل 2016 13:09

لا ہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سفاک درندوں نے گلشن اقبال پارک میں بربریت کا گھناؤنا کھیل کھیلا ، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کا عزم مزید پختہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے چین کے قونصل یوبورن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا چینی قونصل جنرل نے سانحہ گلشن اقبال پاک کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین ہے نہ مذہب ، وحشی درندے پوریی انسانیت کے دشمن ہیں وزیر اعلی پناجب اور چینی قونصل جنرل نے سی پیک منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا

متعلقہ عنوان :