ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن ، افغانیوں سمیت 70 گرفتار

بدھ 6 اپریل 2016 13:03

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) ملک کے مختلف شہروں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے صوابی میں 59، بہاولپور میں 2افغانی سمیت 14 مشتبہ افراد جبکہ بھکر سے بھی 2 افغانی باشندے گرفتار کئے گئے۔

(جاری ہے)

صوابی کے علاقے مانیری ، سلیم خان ،پنج پیر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے 59 مشتہ افراد کو دھر لیا مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف میں پولیس نے دستاویزات نہ ہونے پر دو افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا جبکہ بہاولپور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 10 اشتہاریوں سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بھکر سے بھی 7 افغانی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :