عوامی قوت اب بھی ہمارے ساتھ ہے آزاد کشمیر کے انتخا ب میں پھر کا میا بی حا صل کر یں گے ،سردار غلام صادق

بدھ 6 اپریل 2016 12:59

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کسی آمر سے کبھی بھی اقتدار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی عوامی تائید و حمایت سے ووٹ کی طاقت سے اقتدار ملا عوامی قوت اب بھی ہمارے ساتھ ہے آزاد کشمیر میں سال 2016 میں ہونے والے انتخابات پاکستان پیپلزپارٹی عوامی تائید سے دوبارہ جیت کر حکومت بنائے گی آزاد کشمیر میں موجودہ
قیادت نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید کی قیادت میں ریکارڈ توڑ کام کروائے ہیں تعلیم ، ضحت عامہ ، علاج معالجہ کی بہتری اور آزاد کشمیر کو سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن اسٹیٹ میں بدلنے کے لئے تاریخی اقدامات ہوئے سابق دور میں ایک میڈیکل کالج کے قیام کو عوام کے درمیان تنازعہ بنا دیا گیا تھا ہماری حکومت نے تین میڈیکل کالجز وویمن یونیورسٹی ، آئی ٹی یونیورسٹی اور میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کے لئے انقلابی قدم اٹھایا میرٹ اور معیار بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تعلیمی پکیج کو عملی جامعہ پہنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے معیار بھی بہتر ہو گا ۔

(جاری ہے)

جہالت ، غربت اور افلاس کا خاتمہ ہو کر خوشحال معاشرے کے قیام میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سندھ کے موقع پر مختلف عوامی وفود ، پرسن نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے سردار غلام صادق خان نے کہا کہ سال 2005 کے زلزلہ کی تباہی کا عجیب منظر تھا آج پاکستان کی حکومتوں اور بین الاقوامی برادری کے تعاون سے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے مثبت اقدامات ہوئے ہیں اب لاکھوں سیاح آزاد کشمیر کا دورہ کر کے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہیں اب بہت بہتری آئی ہے معیار زندگی بحال ہو چکا ہے

متعلقہ عنوان :