دبئی میں‌پان کی خریدوفروخت پر پابندی ، خلاف ورزی کرنے والوں کو 1000 درہم جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 اپریل 2016 12:58

دبئی میں‌پان کی خریدوفروخت پر پابندی ، خلاف ورزی کرنے والوں کو 1000 درہم ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء): دبئی میں 1996ء کے آغاز ہی سے پان کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ اور میونسپلٹی کے قواعدو ضوابط کے مطابق عوامی جگہوں پر پان کھانے اور تھوکنے والے افراد کو ایک ہزار درہم جرمانہ عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ السیفی کے مطابق گذشتہ ایک سال میں پان کے نقصانات سے متعلق آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جبکہ گذشتہ سالوں میں پان کی خریدو فروخت اور اس کے استعمال پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مختلف جگہوں پر چھاپے بھی مارے گئے۔

السیفی کا کہنا ہے کہ پان لوگوں کی صحت کے لیے مضر ہے علاوہ ازیں پان کھا کر عوامی جگہوں ،راہداریوں اور سڑکوں پر تھوکنے سے یہ اپنے گندے بھورے نشان چھوڑ جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ کئی سالوں میں پان استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں بتدریج کمی واقعہ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ 2003ء کے آرڈر ایکٹ نمبر 11 میں پان کی خرو فروخت کرنے والے اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے لیے 5 ہزار درہم کا جرمانہ مختص کیا گیا تھا۔ جس کے بعد دکانداروں نے پان کی فروخت کے لیے گودام ، ریٹیل اسٹورز سمیت دوسرے ذرائع ڈھونڈنا شروع کر دئے ہیں۔ واضح رہے کہ شارجہ میں بھی گذشتہ ہفتے ایک پان فروش کو گرفتار کر کے اس کے گھر سے 100 کلو گرام کے قریب منشیات برآمد کی گئی تھیں۔