کرس گیل نے کوہلی ، ڈیویلیئرز اور بگ بی کو ڈانس کا چیلنج دیدیا

بدھ 6 اپریل 2016 12:58

کرس گیل نے کوہلی ، ڈیویلیئرز اور بگ بی کو ڈانس کا چیلنج دیدیا

بنگلورو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6اپریل2016ء )جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے کرکٹ اور شوبز کے میگا سٹارز کو ایک منفرد چیلنج دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کردہ اپنی ایک ویڈیو میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ، بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈیویلیئرز کو’ ’چیمپئن،چیمپئن “ کے گانے پر ڈانس کرنے کا چیلنج دیا ہے ۔ اس سے پہلے گیل کے ساتھ ویسٹ انڈین کھلاڑی اور گیت کے موجد ڈوین براوو نے انہیں اس گانے کا چیلنج دیا تھا جو انہوں نے قبول کرلیا تھا ۔