ملک بھر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 212 افراد ہلاک ہوچکے ہیں:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 12:41

ملک بھر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 212 افراد ہلاک ہوچکے ہیں:نیشنل ..

پشاور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 9مارچ سے اب تک ملک بھر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 212 افراد ہلاک ہوئے۔خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کے باعث تودے گرنے اور ندی نالوں میں طغیانی سے ہلاکتیں 78 تک جا پہنچیں ہیں۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق بارشوں کی تباہ کاریوں سے188 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 1428 گھر تباہ ہوئے ہیں۔

صرف خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کے باعث حادثات میں درجنوں افراد لقمہ اجل بنے۔وادی کردیہ میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث 23 افراد پھنس گئے جن میں سے2 جاں بحق ہوئے۔ داسو میں انتظامیہ اور رضاکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کے دوران تودے گرنے سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس کے باعث لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :