پانامہ پیپرز نے ثابت کردیا ٹیکس چوری عالمی مسئلہ ہے‘ صدراوباما

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 12:23

پانامہ پیپرز نے ثابت کردیا ٹیکس چوری عالمی مسئلہ ہے‘ صدراوباما

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) باراک اوباما نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز نے ثابت کردیا ٹیکس چوری عالمی مسئلہ ہے‘ کانگریس ٹیکس لوپ ہولز ختم کرنے کے لیے اقدامات کرئے تاکہ امریکی کمپنیوں سے پورا پورا ٹیکس وصول کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے صدراوباما نے کہا کہ امریکا میں بھی ٹیکس نہ دینے والے موجود ہیں‘ امریکی قانون میں بہت سے سقم موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگ ٹیکس دینے سے بچتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام کے ان لوپ ہولز کا بھگتان امریکا کی مڈل کلاس فیملی کو بھگتنا پڑتا ہے۔امریکی صدر نے کانگریس سے کہا کہ ٹیکس خوروں پر بندھ باندھنے کیلئے قانون میں موجود خامیاں دور کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :