قصور میں سرچ آپریشن کے دوران4اشتہاری گرفتار

بدھ 6 اپریل 2016 12:20

لاہور۔6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء )قصورپولیس نے سرچ آپریشن کے دوران4اشتہاری اور 10افرادکو حراست میں لیکر غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سیدعلی ناصررضوی کی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن بقاء محمدبگٹی کی زیرنگرانی ضلع بھرکے 20 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کئے گئے جس کے نتیجہ میں 4 اشتہاری اور10افرادکو حراست میں لے لیاگیاہے جن کے قبضہ سے 2بندوق اور 3پسٹل برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی نے اس حوالے سے بتایا کہ ضلع قصورمیں نیشنل ایکشن پلان تسلسل سے جاری ہے اور ضلع بھر میں ہر ہفتہ کے دوران 65سے زائد سرچ آپریشن کئے جارہے ہیں اوراب تک سینکڑوں افرادکو گرفتار بھی کیاجاچکاہے۔