ایف سی نے افغان انٹیلی جنس کا ایجنٹ گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 اپریل 2016 12:17

ایف سی نے افغان انٹیلی جنس کا ایجنٹ گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ ..

چمن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اپریل۔2016ء) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبد اللہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے افغان انٹیلی جنس کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ترجمان کے مطابق اہلکاروں نے قلعہ عبد اللہ میں چمن کے علاقے بوگرا میں کارروائی کرکے افغان انٹیلی جنس ایجنٹ کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ایجنٹ سے دھماکا خیز مواد، بم میں استعمال ہونے والے پرائما کارڈز، ڈیٹونیٹرز، بم اور فیوز بھی برآمد کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان ایجنٹ بلوچستان میں تخریب کاری کے لیے اسلحہ و بارودی مواد منتقل کر رہا تھا۔انٹیلی جنس ایجنسیوں نے گرفتار ایجنٹ سے تفتیش کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :