سر کلائیو لائیڈ کا ویسٹ انڈین ٹیم کی درخواست پر ’چیمپئن ‘ ڈانس

بدھ 6 اپریل 2016 12:10

سر کلائیو لائیڈ کا ویسٹ انڈین ٹیم کی درخواست پر ’چیمپئن ‘ ڈانس

بارباڈوس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6اپریل2016ء ) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق چیمپئن کپتان کلائیو لائیڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر مشہور گیت ”چیمپئن ،چیمپئن “ پر ڈانس کرکے جشن منایا ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ٹی ٹونٹی کپتان ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کلائیو لائیڈ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ، 71سالہ سر کلائیو لائیڈ اکیلے ڈانس کرنے پر راضی نہ تھے لیکن ساتھی کھلاڑیوں کے کہنے پر ڈانس کرنے پر مجبور ہوئے ۔

کلائیو لائیڈ کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے 1975ء اور 1979ء کا ورلڈ کپ جیتا تھا اور 1983ء کے ورلڈ کپ فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ، انہوں نے 1974ء سے 1985ء تک 74ٹیسٹ میچز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت کی تھی جس میں سے 36میچز جیتے اورمحض 12میں شکست کھائی جبکہ 26ٹیسٹ ڈرا کیے ۔