پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کی جانب سے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کی ممکنہ تشکیل کو لاہور ہاءیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 6 اپریل 2016 11:55

پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کی جانب سے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اپریل۔2016ء) یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہاءیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ پیپرز کے مطابق وزیراعظم اورانکا خاندان آف شور کمپنی کے ذریعے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں.وزیراعظم کی جانب سے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن کا قیام، شریف خاندان اور دیگر سیاست دانوں کو کلین چٹ فراہم کرنے کے مترادف ہے.

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومتی جماعت کے رہنما سانحہ ماڈل ٹاون میں جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان خان کی نظر ثانی رپورٹ کے ذریعے پہلے ہی کلین چٹ حاصل جر چکے ہیں.درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ کمیشن کے قیام کو کالعدم قرار دیا جائے اور معاملے کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج اور تمام ہائیکورٹس کورٹس کےچیف جسٹسز پر مشتمل انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا جائے.